روسی صدر کا ازبکستان کے حال ہی میں انتقال کرنے والے سابق صدر اسلام کریموف کو خراج عقیدت

تاشقند۔ 07 ستمبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ازبکستان کے حال ہی میں انتقال کرنے والے سابق صدر اسلام کریموف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ازبکستان دورے کے موقع پر انتقال کرنے والے سابق صدر اسلام کریموف کو خراج عقیدت پیش کیا اور ا±ن کے ممکنہ جانشین کو اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔واضح رہے …

تاشقند۔ 07 ستمبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ازبکستان کے حال ہی میں انتقال کرنے والے سابق صدر اسلام کریموف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ازبکستان دورے کے موقع پر انتقال کرنے والے سابق صدر اسلام کریموف کو خراج عقیدت پیش کیا اور ا±ن کے ممکنہ جانشین کو اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔واضح رہے کہ اسلام کریموف دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ دو ستمبر کو اٹھتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ کریموف نے کسی کو بھی اپنا جانشین مقرر نہیں کیا تھا تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیر اعظم جلد ہی ا±ن کی جگہ سنبھال لیں گے۔

Leave a Reply