روسی صدر کا ملکی دفاعی استعداد میں اضافہ کا اعلان

ماسکو ۔ 24 نومبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سوچی میں شام کے موضوع پر ترکی، ایران اور روس کے سربراہان کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں انہوں نے "جنگ کی تیاری کریں" کے احکامات دئیے ہیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق کانفرنس سے خطاب میں ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کی اقتصادیات …

ماسکو ۔ 24 نومبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سوچی میں شام کے موضوع پر ترکی، ایران اور روس کے سربراہان کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں انہوں نے "جنگ کی تیاری کریں” کے احکامات دئیے ہیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق کانفرنس سے خطاب میں ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کی اقتصادیات کو فوجی پیداوار کے مصارف میں اضافہ کرنا چاہیے اور نئی فوجی سرمایہ کاریوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں زیادہ اچھا ہونا چاہیے۔ ہماری فوجی صلاحیت، مغربی ممالک کی فوجی صلاحیت سے بڑھ کر ہونا چاہیے۔

Leave a Reply