روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 14اور 15مئی کو برکس اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے

ماسکو ۔31مارچ (اے پی پی):روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 14اور 15مئی کو برکس اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔ تاس کے مطابق یہ اجلاس رواں سال بھارت کی زیر صدارت ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس کے لیے اہم دستاویزات کے خدوخال طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ واضح رہے کہ برکس کی صدارت اس وقت بھارت کے پاس ہے۔ یہ گروپ 2006 …

ماسکو ۔31مارچ (اے پی پی):روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 14اور 15مئی کو برکس اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔ تاس کے مطابق یہ اجلاس رواں سال بھارت کی زیر صدارت ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس کے لیے اہم دستاویزات کے خدوخال طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ واضح رہے کہ برکس کی صدارت اس وقت بھارت کے پاس ہے۔ یہ گروپ 2006 میں قائم ہوا تھا جس میں ابتدائی طور پر برازیل، روس، بھارت اور چین شامل تھے بعد میں ( 2011 میں )جنوبی افریقا بھی اس میں شامل ہوگیا۔حالیہ برسوں میں برکس کی توسیع کے تحت مصر، ایران، متحدہ عرب امارات اور ایتھوپیا 2024 میں مکمل رکن بنے جبکہ انڈونیشیا نے 2025 میں شمولیت اختیار کی۔ مزید برآں کئی ممالک کو شراکت دار کی حیثیت بھی دی جا چکی ہے جس سے اس اتحاد کی عالمی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں