روس اور چین نے باہمی لین دن میں بڑے پیمانے پر مقامی کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا ، روسی وزیر اعظم

169
Russian Prime Minister
Russian Prime Minister

بیجنگ۔20دسمبر (اے پی پی):روسی وزیر اعظم میخائل می شوستین نے کہا ہے کہ روس اور چین نے باہمی لین دن میں بڑے پیمانے پر مقامی کرنسیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے باہمی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

تاس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں کی تعداد 80 اور مالیت تقریباً 20 ٹریلین روبل تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے شعبے میں اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان لین دین میں 90 سے زیادہ ادائیگیاں روسی کرنسی روبل یا چینی کرنسی یوآن میں کی جاتی ہیں۔