بیجنگ۔11مارچ (اے پی پی):چینی وزیر اعظم لی کی گیاچیانگ نے کہا ہےکہ چین روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ان تمام کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جو پرامن تصفیہ کے لیے سازگار ہوں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سالانہ قانون ساز اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ چین یوکرین میں جلد …
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزیر اعظم

مزید خبریں
بیجنگ۔11مارچ (اے پی پی):چینی وزیر اعظم لی کی گیاچیانگ نے کہا ہےکہ چین روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ان تمام کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جو پرامن تصفیہ کے لیے سازگار ہوں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سالانہ قانون ساز اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ چین یوکرین میں جلد امن کی واپسی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
یوکرین کی موجودہ صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اب دباؤ کا کام یہ ہے کہ کشیدگی کو بڑھنے یا قابو سے باہر ہونے سے روکا جائے۔
انہوں نے کہاکہ چین انتہائی تحمل سے کام لینے اور یوکرین میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے یوکرین کو انسانی امداد فراہم کر کے انسانی صورتحال کے حوالے سے ایک پہل کی ہے اوروہ ایسا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیوں سے عالمی سطح پر اقتصادی بحالی کو نقصان پہنچے گا۔








