روس دفاعی پیداوار کے شعبہ میں 17ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

روس دفاعی پیداوار کے شعبہ میں 17ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ماسکو۔ 31 مئی (اے پی پی) ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ 2020 تک روس اپنے دفاعی پیداواری سیکٹر پر ایک ٹریلین روبلز ( 17 ارب امریکی ڈالر) سے زائد خرچ کرے گا۔ روسی نائب وزیراعظم نے اپنے نائبین سے میٹنگ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی پیداواری شعبہ میں وسعت کا اعلان کیا۔ …

روس دفاعی پیداوار کے شعبہ میں 17ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
ماسکو۔ 31 مئی (اے پی پی) ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ 2020 تک روس اپنے دفاعی پیداواری سیکٹر پر ایک ٹریلین روبلز ( 17 ارب امریکی ڈالر) سے زائد خرچ کرے گا۔ روسی نائب وزیراعظم نے اپنے نائبین سے میٹنگ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی پیداواری شعبہ میں وسعت کا اعلان کیا۔ نائب وزیراعظم دمیتری روگزین کے مطابق اِس سرمایہ کاری کا مقصد پروڈکشن کی صلاحیت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ روس اِس وقت دنیا میں اسلحے کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ہے اور دفاعی پروڈکشن پر نگاہ رکھنے والے بین الاقوامی اداروں کے مطابق اگلے برسوں میں روس اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھے گا۔

Leave a Reply