ماسکو ۔11نومبر (اے پی پی):روس نے نٹی ڈرون سم ویریفکیشن سسٹم" متعارف کرادیا ۔ شنہوا کے مطابق روسی وزارتِ ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ نےاعلان کیا ہے کہ ملک کے ٹیلی کام آپریٹرز نے ڈرون سرگرمیوں کے خلاف تحفظ کے لیے نیا "اینٹی ڈرون سم ویریفکیشن سسٹم" متعارف کرا دیا ہے۔وزارت کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے آزمائشی مرحلے میں ایسے صارفین جن کی سم کارڈز 72 گھنٹے سے غیر فعال ہوں …
روس میں "اینٹی ڈرون سم ویریفکیشن سسٹم” متعارف
ماسکو ۔11نومبر (اے پی پی):روس نے نٹی ڈرون سم ویریفکیشن سسٹم” متعارف کرادیا ۔ شنہوا کے مطابق روسی وزارتِ ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ نےاعلان کیا ہے کہ ملک کے ٹیلی کام آپریٹرز نے ڈرون سرگرمیوں کے خلاف تحفظ کے لیے نیا "اینٹی ڈرون سم ویریفکیشن سسٹم” متعارف کرا دیا ہے۔وزارت کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے آزمائشی مرحلے میں ایسے صارفین جن کی سم کارڈز 72 گھنٹے سے غیر فعال ہوں یا جو بین الاقوامی رومنگ سے واپس لوٹے ہوں، ان کے لیے 24 گھنٹے کا "کولنگ پیریڈ” نافذ کیا جائے گا، جس دوران وہ موبائل انٹرنیٹ یا ایس ایم ایس سروسز استعمال نہیں کر سکیں گے۔
اس کے متبادل کے طور پر صارفین اپنی سم کارڈ کی تصدیق کرا سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) میں استعمال نہیں ہو رہے۔غیر ملکی صارفین کو ایک ویریفکیشن ایس ایم ایس لنک موصول ہوگا، جس کے ذریعے انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ انسان ہیں، کوئی خودکار ڈیوائس نہیں۔ تصدیق مکمل ہونے تک ان کی سم کارڈز موبائل ڈیٹا اور ایس ایم ایس کے لیے بند رہیں گی۔
رپورٹس کے مطابق روسی تنازعے کے دوران گرائے گئے متعدد ڈرونز میں سم کارڈز پائے گئے ہیں، جو جی پی ایس جامنگ سے بچنے کے لیے موبائل نیٹ ورک کے سگنلز کے ذریعے زیادہ درست نیویگیشن میں مدد دیتے ہیں۔گزشتہ اگست میں وزیرِ ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، ماکسوت شادایف نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ادارہ روسی حدود میں داخل ہونے والی غیر ملکی سم کارڈز کے لیے چند گھنٹوں کی انٹرنیٹ پابندی کی تجویز دے رہا ہے، تاکہ یہ سم کارڈز ڈرونز کے ذریعے ہدفی حملوں کے لیے استعمال نہ ہو سکیں۔









