وزیراعلی مریم نواز کا ہنگو میں دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت

وزیراعلی مریم نواز نے ہنگو میں دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت پیش کیاہے

لاہور۔8اگست (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے ہنگو میں دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 7 دہشتگرد جہنم واصل کرنے والے کیپٹن حمزہ شہید پر قوم کو ناز ہے۔واضح رہے کہ کیپٹن حمزہ شہید کا تعلق شکر گڑھ سے تھا۔

مزید خبریں