فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے معاہدہ مکہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ وہ حرمین شریفین کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بظاہر یہ صرف دفاعی نوعیت کا معاہدہ لگتا ہے
مکہ معاہدہ تینوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعاون بڑھانے میں مدد گار ہوگا، صدر فیصل آباد چیمبر

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 08 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے معاہدہ مکہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ وہ حرمین شریفین کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بظاہر یہ صرف دفاعی نوعیت کا معاہدہ لگتا ہے مگر اِس کے بعد تینوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعاون بھی بڑھے گا جس سے فائدہ اٹھانے کیلئے خاص طور پر فیصل آباد کے لوگوں کو ابھی سے تیاری کر لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ مکہ سے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی راہ بھی ہموار ہو گی اور قیام امن سے اس پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس معاہدہ میں بتدریج دوسرے علاقائی ملک بھی شامل ہوں گے جس سے دیر پا امن کو یقینی بنایاجا سکے گا۔







