روس میں شدید زلزلے کے بعد جاپان اور امریکا سے لے کر آسٹریلیا اور تائیوان تک سونامی الرٹ جاری، آفٹر شاکس ایک مہینے تک جاری رہنے کا امکان

ماسکو۔30جولائی (اے پی پی):روس کے انتہائی مشرقی جزیرہ نما کامچٹکا میں بدھ کی دوپہر آنے والے 8.8 درجے شدت کے زلزلے سے روس کے ساتھ ساتھ جاپان، امریکا ، ایکواڈور،میکسیکو ،پیرو ، کوسٹا ریکا، فرانسیسی پولینیشیا، گوام، چلی،سولومن جزائر ، آسٹریلیا، کولمبیا ،نیوزی لینڈ، ٹونگا اور تائیوان سمیت دیگر مقامات پر سونامی الرٹ جاری کئےگئے ہیں ۔ اس زلزلے کو 1952 کے بعد سے اس خطے کا شدید ترین زلزلہ …

ماسکو۔30جولائی (اے پی پی):روس کے انتہائی مشرقی جزیرہ نما کامچٹکا میں بدھ کی دوپہر آنے والے 8.8 درجے شدت کے زلزلے سے روس کے ساتھ ساتھ جاپان، امریکا ، ایکواڈور،میکسیکو ،پیرو ، کوسٹا ریکا، فرانسیسی پولینیشیا، گوام، چلی،سولومن جزائر ، آسٹریلیا، کولمبیا ،نیوزی لینڈ، ٹونگا اور تائیوان سمیت دیگر مقامات پر سونامی الرٹ جاری کئےگئے ہیں ۔ اس زلزلے کو 1952 کے بعد سے اس خطے کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا ہے، جس سے نہ صرف عمارتوں کو نقصان پہنچا بلکہ 4 میٹر بلند سونامی لہریں پیدا ہوئیں ، زلزلے کا مرکز علاقائی دارالحکومت سے 149 کلومیٹر جنوب مشرق میں 17 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔

زلزلے کے بعد علاقے میں اب تک کم از کم 30آفٹر شاکس آچکے ہیں جن میں سے دو شدید ترین آفٹر شاکس میں سے ایک کی شدت 6.9 اور دوسرے کی 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین ارضیات نے علاقے میں کم از کم ایک ماہ تک کے لئے ریکٹر سکیل پر 7.5 درجے شدت تک کے آفٹر شاکس کی پیش گوئی کی ہے۔زلزلے کے باعث روس ، جاپان اور امریکی جزائر ہوائی ،ایکواڈور،میکسیکو اور پیرو تک کوسٹا ریکا، فرانسیسی پولینیشیا، گوام، چلی اور سولومن جزائر میں ایک میٹر سے تین میٹر تک بلند سمندر ی لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا اندیشہ ہے۔

امریکی مغربی ساحل سمیت بحر الکاہل کے بیشتر ساحلی خطوں پر اس سے نسبتا ً کم بلندی کی لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں جس کی وجہ سے کئی ساحلی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کی ہدایات دی گئی ہیں۔آسٹریلیا، کولمبیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ، ٹونگا اور تائیوان سمیت دیگر مقامات پر ایک میٹر تک لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔زلزلے کے بعدکامچٹکا کے کچھ حصوں میں 3 سے 4 میٹر (10-13 فٹ) بلند سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ روسی حکام نے بتایا کہ سونامی نے ساحلی شہر سیویرو کورلسک کو نشانہ بنایا ۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے زلزلے کے مرکز کی گہرائی 19.3 کلومیٹر بتائی ہے اور کہا ہے کہ یہ 165,000 آبادی والے کامچٹکا کے شہر پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی سے 119 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے اپنی وارننگ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے کہا کہ اسے 3 میٹر (10 فٹ) تک سونامی کی لہریں بڑے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کی توقع ہے۔جاپان کی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ٹیپکو نے کہا ہے کہ اس نے 2011 کے سونامی سے متاثر ہونے والے فوکوشیما جوہری پلانٹ کو خالی کر دیا ہے۔واضح رہے کہ کامچٹکا میں 20 جولائی کو بھی ایک گھنٹے کے دوران پے درپے پانچ زلزلے ریکارڈ گئے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3، 6.5، 7.6 اور 6.8 تھی اور ان کے مراکز 7 سے 100 کلومیٹر کی گہرائی میں تھے ۔

ان پانچ میں سے تین زلزلے 30منٹ کے اندر آئے تھے ۔ پانچ زلزلوں کے بعد علاقے میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کامچٹکا بحرالکاہل اور بحیرہ اوخوتسک کےد رمیان واقع روس کا جزیرہ نما علاقہ ہے جس کا رقبہ دو لاکھ 70 ہزار کلومیٹر ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔