روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے27 مارچ تک درخواستیں طلب

104
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے روس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ لی شو‘‘ میں شرکت کے لئے 27 مارچ تک درخواستیں طلب کر لیں۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش روس کے شہرماسکو میں4سے 6جون تک جاری رہے گی جس میں لیدر اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔