روس میں 24گھنٹوں کےد وران کورونا وائرس کے30 ہزار نئےکیس ،96اموات رپورٹ

ماسکو۔3اکتوبر (اے پی پی):روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران کورونا وائرس کے30 ہزار85کیس رپورٹ ہونے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد21,049,027ہو گئی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے نےروسی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھرمیں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 30 ہزار85کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 96افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 387,468 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک وائرس سے20,140,608افرادصحت یاب ہو چکے ہیں ۔