روس نے امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم اور اس میں سہولت کاری پر پاکستان کو سراہا ہے ۔ تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس مذاکرات میں سہولت کاری اور پرامن حل کے لیے کام کرنے کے لیے پاکستانی اور قطری ثالثوں کی موثر کوششوں کو بھی سراہتا ہے۔
روس کا امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم ، سہولت کاری پر پاکستان کو سراہا

مزید خبریں
ماسکو۔18جون (اے پی پی):روس نے امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم اور اس میں سہولت کاری پر پاکستان کو سراہا ہے ۔ تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس مذاکرات میں سہولت کاری اور پرامن حل کے لیے کام کرنے کے لیے پاکستانی اور قطری ثالثوں کی موثر کوششوں کو بھی سراہتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکا اور ایران کے صدور ، ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پیزشکیان ، کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کی تعریف کرتے ہیں۔ ہم امریکی اور ایرانی حکومت کی جانب سے دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت میں بیان کردہ شرائط پر خلوص کے ساتھ عمل کرنے کے لیے ظاہر کیے گئے مضبوط باہمی عزم کو نوٹ کرتے ہیں۔
ہم مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے اور پرامن حل کے لیے کام کرنے کے لیے پاکستانی اور قطری ثالثوں کی موثر کوششوں کی بھی تعریف کرتے ہیں۔








