ماسکو ۔7اپریل (اے پی پی):روس نے بالٹک ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے یوکرین کے ڈرونز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔شنہوا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق ماسکو نے لٹویا، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کو خصوصی وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان ممالک نے روس کے …
روس کی بالٹک ممالک کو سخت وارننگ، یوکرینی ڈرونز کے لیے فضائی حدود کھولنے پر ردعمل کی دھمکی

مزید خبریں
ماسکو ۔7اپریل (اے پی پی):روس نے بالٹک ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے یوکرین کے ڈرونز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔شنہوا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق ماسکو نے لٹویا، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کو خصوصی وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان ممالک نے روس کے خلاف حملوں کے لیے یوکرینی بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے دی تو روس جوابی اقدامات کرے گا۔یہ اطلاعات 26 مارچ کو ایک ٹیلیگرام چینل کے ذریعے سامنے آئی تھیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالٹک ریاستیں اپنی فضائی حدود یوکرینی ڈرونز کے لیے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔تاہم یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس، ایسٹونیا کے وزیر داخلہ ایگور تارو اور لٹویا کی وزارت دفاع نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔








