روس کی ہمارے 30 شہریوں پر داخلے کی پابندی ناقابل قبول ہے،جاپان

ٹوکیو ۔12نومبر (اے پی پی):جاپان نےروس کی جانب سے اپنے مزید 30 شہریوں پر داخلے کی پابندی عائد کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا، اس فہرست میں جاپانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان، صحافی اور علمی شخصیات بھی شامل ہیں۔رائٹرز کے مطابق یہ پابندی روس کے خلاف جاپان کے لگائی پابندیوں کے جواب میں آئی ہے جو یوکرین میں روسی جنگ کے قریباً چار سال مکمل ہونے کے بعد نافذ …

ٹوکیو ۔12نومبر (اے پی پی):جاپان نےروس کی جانب سے اپنے مزید 30 شہریوں پر داخلے کی پابندی عائد کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا، اس فہرست میں جاپانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان، صحافی اور علمی شخصیات بھی شامل ہیں۔رائٹرز کے مطابق یہ پابندی روس کے خلاف جاپان کے لگائی پابندیوں کے جواب میں آئی ہے جو یوکرین میں روسی جنگ کے قریباً چار سال مکمل ہونے کے بعد نافذ کی گئی تھیں ۔

جاپان نے ستمبر میں مزید روسی کمپنیوں، افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کیں اور روسی سمندری خام تیل کی حد کو بھی کم کیا تھا۔جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری مینورو کیہارا نے کہا کہ یہ اقدام افسوسناک اور دونوں ممالک کے عوامی اور تعلیمی تبادلے کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ یوکرین پر حملے کے لیے ذمہ داری دوسروں پر ڈال رہا ہے۔

روسی حکومت نے اسی نوعیت کی پابندیاں جاپانی حکام اور شہریوں پر عائد کی ہیں، تاہم جاپان روسی جزیرہ سخالین سے توانائی کی درآمد جاری رکھے ہوئے ہے حالانکہ امریکا نے اتحادیوں پر روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے توانائی کے روابط ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔کیہارا نے برطانیہ کی جانب سے روسی گیس شپنگ کے لیے انشورنس پر پابندی کے اثرات یا جاپان کی ممکنہ مزید پابندیوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم کہا کہ جاپان یوکرین میں امن قائم کرنے کے ساتھ اپنے قومی مفادات بھی یقینی بنائے گا۔

 

مزید خبریں