واشنگٹن۔ 5 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جوہری معاہدے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی گروپ سیون کے اجلاس میں شرکت کی دعوت منطقی امر ہے۔فاکس نیوز ریڈیو سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے، اگرچہ روسی …
روس کے ساتھ جوہری معاہدے کے خواہاں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 5 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جوہری معاہدے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی گروپ سیون کے اجلاس میں شرکت کی دعوت منطقی امر ہے۔فاکس نیوز ریڈیو سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ بہت سے مسائل پربات کرنا ہے، اگرچہ روسی صدر کا طرز عمل اچھا نہیں مگر گروپ سیون کو پیوٹن کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر کی گروپ سیون کے اجلاس میں موجودگی بہت سے مسائل کے میں مددگار ہوسکتی ہے۔








