ماسکو۔9جنوری (اے پی پی):روس کے مغربی علاقے بیلگوروڈ میں یوکرین کے میزائل حملے کے نتیجے میں شدید سردی کے دوران ساڑھے پانچ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ رشیا ٹوڈے نے بیلگوروڈ کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرینی میزائل حملے سے بجلی گھر کو شدید نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ گورنر نے اپنے ٹیلیگرام چینل …
روس کے مغربی علاقے بیلگوروڈ میں یوکر ینی میزائل حملہ ، شدید سردی میں ساڑھے پانچ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل

مزید خبریں
ماسکو۔9جنوری (اے پی پی):روس کے مغربی علاقے بیلگوروڈ میں یوکرین کے میزائل حملے کے نتیجے میں شدید سردی کے دوران ساڑھے پانچ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔ رشیا ٹوڈے نے بیلگوروڈ کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرینی میزائل حملے سے بجلی گھر کو شدید نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
گورنر نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر وڈیو پیغام میں کہا کہ یوکرینی میزائل حملے کے نتیجے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے تک شہر کی چھ میونسپلٹیز میں 556,000 افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 2,000 اپارٹمنٹ بلاکس میں ہیٹنگ سسٹم کا م نہیں کر رہے اور تقریباً 2 لاکھ افراد گھروں میں پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔جمعہ کی صبح بیلگوروڈ کا درجہ حرارت تقریباً 2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔دریں اثنا یوکرینی حکام نے دارالحکومت کیف میں ڈرون حملوں اور بلیک آؤٹ کی اطلاع دی ہے۔








