برلن ۔26نومبر (اے پی پی):جرمن چانسلر فریڈرِش مرز نےکہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ سے کامیابی کے ساتھ نکل نہیں سکتے۔رائٹرز کے مطابق جرمن پارلیمان کی زیریں ایوان بُنڈسٹاگ میں خطاب کرتے ہوئے مرز نے کہا کہ جرمنی چاہتا ہے کہ جنگ جلد از جلد ختم ہو، لیکن بڑی طاقتوں کے درمیان یوکرین اور یورپی ممالک کی …
روس یوکرین جنگ سے کامیابی کے ساتھ نہیں نکل سکتا، جرمنی

مزید خبریں
برلن ۔26نومبر (اے پی پی):جرمن چانسلر فریڈرِش مرز نےکہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ سے کامیابی کے ساتھ نکل نہیں سکتے۔رائٹرز کے مطابق جرمن پارلیمان کی زیریں ایوان بُنڈسٹاگ میں خطاب کرتے ہوئے مرز نے کہا کہ جرمنی چاہتا ہے کہ جنگ جلد از جلد ختم ہو، لیکن بڑی طاقتوں کے درمیان یوکرین اور یورپی ممالک کی رضامندی کے بغیر کوئی سمجھوتہ حقیقی اور پائیدار امن کی بنیاد نہیں بن سکتا۔
ان کا یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا جب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی حمایت یافتہ فریم ورک پر آگے بڑھنے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلافی نکات پر گفتگو کے لیے تیار ہیں، جس میں یورپی اتحادی بھی شامل ہونے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ یورپی معاملات کے فیصلے باہمی اتفاق سے ہی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کوئی مہرہ نہیں بلکہ اپنے مفادات اور اقدار کا خود مختار کردار ہے۔جرمن چانسلر نے اعلان کیا کہ جرمنی یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا اور اس مقصد کے لیے منجمد روسی اثاثے استعمال کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 2026 کے بجٹ میں یوکرین کے لیے مالی امداد بڑھا کر 11.5 ارب یورو کر دی گئی ہے، جو پہلے 8.5 ارب یورو رکھی گئی تھی۔








