رومانیہ میں رواں سال گندم کی پیداوار 14 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان

بخارسٹ۔29جولائی (اے پی پی):رومانیہ میں رواں سال گندم کی پیداوار 1 کروڑ 40 لاکھ ٹن کی ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہے جو کہ 1997 کے بعد سب سے زیادہ ہوگی۔رومانیہ کے خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رومانین فارمرز ایسوسی ایشن (اے ایف آر) کے صدر ڈینیئل بوتانویو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موافق موسم خاص طور پر اپریل اور مئی میں ہونے والی شدید بارشوں سے …

بخارسٹ۔29جولائی (اے پی پی):رومانیہ میں رواں سال گندم کی پیداوار 1 کروڑ 40 لاکھ ٹن کی ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہے جو کہ 1997 کے بعد سب سے زیادہ ہوگی۔رومانیہ کے خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رومانین فارمرز ایسوسی ایشن (اے ایف آر) کے صدر ڈینیئل بوتانویو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موافق موسم خاص طور پر اپریل اور مئی میں ہونے والی شدید بارشوں سے فصل پر مثبت اثرات پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں گندم کی فی ہیکٹر اوسط پیداوار کا تخمینہ 4.97 ٹن ہے جبکہ 1997 کے بعد پیداوار پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان ہے، 2023 میں رومانیہ کی گندم کی پیداوار گھٹ کر صرف 9.29 ملین ٹن رہ گئی تھی، جو گزشتہ ایک دہائی میں سب سے کم ہے، اس سال کی گندم کی فصل نہ صرف بڑی ہے بلکہ معیار میں بھی فرانس اور جرمنی کی فصلوں سے بہتر ہے جو کہ شدید بارشوں سے متاثر ہوئیں تاہم بوتانویو نے خبردار کیا کہ گندم کی موجودہ قیمتیں کسانوں کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رومانیہ کی مکئی کی پیداوار میں بھی اضافہ متوقع ہے اور 2025 کے لیے مکئی کی پیداوار 1 کروڑ ٹن سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو گزشتہ سال صرف 60 لاکھ ٹن تھی جبکہ سورج مکھی کی پیداوار کا اندازہ 2.22 ملین ٹن ہے ۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔