نیفیدا ۔ 21 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین اور جرمن حکام نے کہا ہے کہ روہنگیا بحران کے حل کے لیے میانمار کی حکومت مثبت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار حکومت ایسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے جن کے تحت بنگلہ دیش فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو واپس لایا جا سکے …
روہنگیا بحران کے حل کے لیے میانمار کی حکومت مثبت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے
نیفیدا ۔ 21 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین اور جرمن حکام نے کہا ہے کہ روہنگیا بحران کے حل کے لیے میانمار کی حکومت مثبت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار حکومت ایسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے جن کے تحت بنگلہ دیش فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو واپس لایا جا سکے گا۔ دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرنی نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ یہ دونوں یورپی رہنما اس وقت حالات کا جائزہ لینے کے لیے میانمار میں ہیں۔ رواں برس اگست کے بعد سے تقریبا 6 لاکھ روہنگیا مسلمان میانمار کی سکیورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔









