روہنگیا مسلمانوں کو اب بھی مصائب کا سامنا، قصورواروں کو سزا ملنے کے امکانات معدوم ہیں، اقوم متحدہ

ڈھاکہ۔ 9 جولائی (اے پی پی) اقوم متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو اب بھی مصائب کا سامنا ہے، قصوروار کو طاقتور افراد کی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے انہیں سزا ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔فرانسیسی رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میانمار میں اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب ینگھی لی نے یہ بات بنگلہ دیش میں …

ڈھاکہ۔ 9 جولائی (اے پی پی) اقوم متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو اب بھی مصائب کا سامنا ہے، قصوروار کو طاقتور افراد کی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے انہیں سزا ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔فرانسیسی رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میانمار میں اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب ینگھی لی نے یہ بات بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ کے دورے کے موقع پر کہی،جہاں 10 لاکھ کے قریب روہنگیا مہاجرین مقیم ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میانمارمیں بچ جانے والے روہنگیا کے خلاف سلسلہ وار مظالم جاری ہیں۔تاہم انہوں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ میانمار کے جنرلوں کوجلد مجرموں کی عالمی عدالت میں پیش کیاجاسکتا ہے۔

مزید خبریں