روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کا خصوصی اجلاس 5 دسمبر کو ہوگا

اقوام متحدہ ۔ 29 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کی صورتحال کا 5 دسمبر کو ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اجلاس سعودی عرب اور بنگلہ دیش کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے جبکہ مجموعی طور پر 33 ممالک نے اس …

اقوام متحدہ ۔ 29 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کی صورتحال کا 5 دسمبر کو ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اجلاس سعودی عرب اور بنگلہ دیش کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے جبکہ مجموعی طور پر 33 ممالک نے اس کی حمایت کی ہے۔ توقع ہے کہ اجلاس میں وہاں جاری پر تشدد کارروائیوں، جنسی زیادتی کے واقعات اور دیگر جرائم کی رپورٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے کل ارکان کی تعداد 47 ہے جن میں سے 33 نے اس اجلاس کی حمایت کی۔

Leave a Reply