روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے 23 افراد جاں بحق،40لاپتہ

ینگون ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) برما کی ریاست راکھائن سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق جبکہ40 لاپتہ ہو گئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہنگیا مہاجرین سمندری راستے سے بنگلادیش پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی کشتی سمندر کی نذر ہو گئی جس سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 40 لاپتہ ہو گئے …

ینگون ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) برما کی ریاست راکھائن سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق جبکہ40 لاپتہ ہو گئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہنگیا مہاجرین سمندری راستے سے بنگلادیش پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی کشتی سمندر کی نذر ہو گئی جس سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 40 لاپتہ ہو گئے ۔عالمی ادارہ برائے پناہ گزین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں اور اموات کی تعداد 60 سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس 25 اگست کو ریاست راکھائن میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد سے اب تک بنگلادیش نقل مکانی کی کوشش کرنے والے 120 روہنگیا مسلمان ڈوب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔ اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 25 اگست سے اب تک 5 لاکھ کے قریب روہنگیائی مسلمان بنگلادیش ہجرت کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply