روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں 48 ہزار بچوں کی پیدائش متوقع،ماہرین انسانی حقوق

ڈھاکہ ۔ 06جنوری (اے پی پی)انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں نے کہا ہے کہ رواں سال بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں 48 ہزار بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچوں کے بچاو کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میانمار کی ریاستی دہشت گردی اور فوجی مظالم کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں پناہ لینے …

ڈھاکہ ۔ 06جنوری (اے پی پی)انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں نے کہا ہے کہ رواں سال بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں 48 ہزار بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچوں کے بچاو کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میانمار کی ریاستی دہشت گردی اور فوجی مظالم کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں مسلمانوں میں ہزاروں کی تعداد میں حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ رواں سال کے دوران بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا کیمپوں میں 48 ہزار نئے بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ روہنگیا پناہ گزین خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے اورانہیں صحت کے مسائل درپیش آ سکتے ہیں۔ادھر کوکس بازار میں قائم پناہ گزین کیمپ میں متعین کردہ عالمی امدادی ادارے کی مشیر برائے صحت راشیل کامینگز کا کہنا ہے کہ کیمپ میں موجود افراد کو صحت کے بدترین مسائل کا سامنا ہے۔

Leave a Reply