رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی ٹی وی چینل سے گفتگو

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کو ہر الیکشن میں شکست دی ہے اور عدالت میں بھی انہیں ہرائے گی،رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کو ہر الیکشن میں شکست دی …

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کو ہر الیکشن میں شکست دی ہے اور عدالت میں بھی انہیں ہرائے گی،رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کو ہر الیکشن میں شکست دی ہے اور عدالت میں بھی انہیں ہرائے گی،پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے ان کی جماعت مکمل پر اعتماد ہے کیونکہ اس سلسلے میں ان کی قیادت کے ہاتھ صاف ہیں۔ بدھ کو ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پانامہ کے فیصلے کے حوالے سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں کیونکہ ان کا دامن صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply