رگبی چیمپئنز کپ سیمی فائنل سے قبل باتھ کی ٹیم کو انجریز کا سامنا،18آئزک میئرزکی شمولیت کا امکان

انگلش رگبی کلب باتھ کو بورڈو کے خلاف چیمپئنز کپ کے اہم سیمی فائنل سے قبل کھلاڑیوں کے انجری مسائل کا سامنا ہے۔ بی بی سی کے مطابق کپتان بین سپینسر اور بیک اپ کھلاڑی برنارڈ وان ڈیر لنڈے کی انجری کے بعد اب ٹیم کے پاس صرف ایک تجربہ کار کھلاڑی دستیاب ہے۔

لندن۔30اپریل (اے پی پی):انگلش رگبی کلب باتھ کو بورڈو کے خلاف چیمپئنز کپ کے اہم سیمی فائنل سے قبل کھلاڑیوں کے انجری مسائل کا سامنا ہے۔ بی بی سی کے مطابق کپتان بین سپینسر اور بیک اپ کھلاڑی برنارڈ وان ڈیر لنڈے کی انجری کے بعد اب ٹیم کے پاس صرف ایک تجربہ کار کھلاڑی دستیاب ہے۔

بحران سے نمٹنے کے لئے ٹیم انتظامیہ 18 سالہ نوجوان کھلاڑی آئزک میئرز کو پہلی بار میدان میں اتارنے پر غور کر رہی ہے، جنہوں نے حال ہی میں اپنا پہلا پروفیشنل معاہدہ کیا ہے۔ ٹیم کے سربراہ یوہان وان گران کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسرے پوزیشن کے کھلاڑی کو بھی متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ 20 سال بعد بڑے یورپی سیمی فائنل میں پہنچنے والی باتھ رگبی ٹیم اپنی حتمی لائن اپ کا فیصلہ کل جمعہ کو کرے گی تاکہ زخمی کھلاڑیوں کو فٹ ہونے کا آخری موقع دیا جا سکے۔

اس صورتحال میں نوجوان آئزک میئرز جو سابق انگلینڈ اور برطانوی و آئرش لائنز کے کھلاڑی لی میئرز کے بیٹے ہیں، کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ بوردو کی ٹیم موجودہ چیمپئن ہے، تاہم رواں سیزن میں انہیں ملکی لیگ میں مشکلات کا سامنا رہا ہے اور حالیہ میچ میں انہیں شکست بھی ہوئی تھی۔

مزید خبریں