ریاض بس سروس کے تیسرے مرحلے کا آغاز، روٹس کی تعداد 33 ہوگئی

135
ریاض بس سروس کے تیسرے مرحلے کا آغاز،
ریاض بس سروس کے تیسرے مرحلے کا آغاز، روٹس کی تعداد 33 ہوگئی

ریاض۔20اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں ریاض سٹی رائل کمیشن نے سنیچر کو دارالحکومت میں ریاض بس سروس کا دوسرا مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق بس سروس ریاض کی اقتصادی اور شہری تبدیلی کےلیے اہم اور ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کو آگے بڑھانے کےلیے سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ ہے۔منصوبے کے تیسرے مرحلے میں روٹس کی تعداد کو 33 تک بڑھایا گیا ہے۔ کل ایک ہزار 284 کلو میٹر کے نیٹ ورک میں 565 بسیں اور ایک ہزار611 بس سٹاپ ہیں۔منصوبے کے پانچوں مرحلے 2024 کے آخر تک مکمل ہوں گے۔

مجموعی نیٹ ورک ایک ہزار 900 کلو میٹر کا ہے۔ ’ریاض بس‘ ایپ میں مزید خصوصیات شامل کی گئی ہیں تاکہ بس سروس استعمال کرنے والے مناسب طریقے سے پلاننگں اور آسانی سے ٹکٹ خرید سکیں۔ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے اس میں اپنی منزل کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ٹکٹ سے متعلق کئی نئے آپشن بھی شامل ہیں۔خریدا گیا ٹکٹ تین دن، سات یا ایک ماہ تک موثر رہے گا۔ ٹکٹ بس سٹینڈز سے بھی خریدے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں درب کارڈ یا ایپ کے ذریعے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔