ریاض میں اجتماعی جھگڑے میں ملوث 6غیرملکی گرفتار

93
Riyadh Municipality of Saudi Arabia
Riyadh Municipality of Saudi Arabia

ریاض۔26اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے ایک عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 6 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریاض کی پولیس نے اجتماعی جھگڑے کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے شناخت کے بعد6 افراد کو حراست میں لیا ۔ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے افراد کو بھی انسداد سائبر کرائم قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا۔