ایران میں پہلے ہی سے قید نوبل انعام یافتہ خاتون کو مزید 6 ماہ قید کی سزا

تہران۔26اکتوبر (اے پی پی):ایران کے حکام نے نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو چھ ماہ کی اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔ اے پی کے مطابق ’فری نرگس کولیشن‘ نے ایک بیان میں کہا کہ نرگس محمدی کو 19 اکتوبر کو حکم کی نافرمانی اور مزاحمت کرنےکے الزام میں مزید چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔بیان کے مطابق نرگس محمدی پر یہ الزام جیل میں خواتین کے وارڈ …

تہران۔26اکتوبر (اے پی پی):ایران کے حکام نے نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو چھ ماہ کی اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔ اے پی کے مطابق ’فری نرگس کولیشن‘ نے ایک بیان میں کہا کہ نرگس محمدی کو 19 اکتوبر کو حکم کی نافرمانی اور مزاحمت کرنےکے الزام میں مزید چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔بیان کے مطابق نرگس محمدی پر یہ الزام جیل میں خواتین کے وارڈ میں 6 اگست کو ایک اور سیاسی قیدی کو پھانسی دیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد لگایا گیا تھا۔

محمدی امن کا نوبل انعام جیتنے والی 19 ویں خاتون ہیں اور 2003 میں انسانی حقوق کی کارکن شیریں عبادی کے بعد دوسری ایرانی خاتون ہیں۔ 52 سالہ نرگس نے ایرانی حکام کی جانب سے متعدد گرفتاریوں اور برسوں سلاخوں کے پیچھے رہنے کے باوجود اپنی سرگرمی کو جاری رکھا ہوا ہے۔انہیں ایران کی بدنام زمانہ ایون جیل میں رکھا گیا ہے جس میں سیاسی قیدی اور مغربی تعلقات رکھنے والے قیدی ہیں۔ وہ پہلے ہی 30 ماہ کی سزا کاٹ رہی تھیں جس میں جنوری میں مزید 15 ماہ کا اضافہ کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں