ریاض میں میوزیم آف ورلڈ کلچرز کا افتتاح 2026 میں متوقع ہے،سعودی حکام

ریاض۔8اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میوزیم آف ورلڈ کلچرز کا افتتاح 2026 میں متوقع ہے،اس کی بلندی 110 میٹر ہے اور یہ رائل آرٹ کمپلیکس میں بنایا جارہا ہے۔عرب اردو نیوز نے وزارت ثقافت کے ایکس پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں بننے والے میوزیم آف ورلڈ کلچرز دارالحکومت ریاض کو عالمی ثقافتی مرکز کے طور پر اجاگر کرے گا۔انہوں نے کہا …

ریاض۔8اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میوزیم آف ورلڈ کلچرز کا افتتاح 2026 میں متوقع ہے،اس کی بلندی 110 میٹر ہے اور یہ رائل آرٹ کمپلیکس میں بنایا جارہا ہے۔عرب اردو نیوز نے وزارت ثقافت کے ایکس پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں بننے والے میوزیم آف ورلڈ کلچرز دارالحکومت ریاض کو عالمی ثقافتی مرکز کے طور پر اجاگر کرے گا۔انہوں نے کہا کہرائل آرٹ کمپلیکس میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹ ہال، 2300 سیٹوں پر مشتمل نیشنل تھیٹر، ثقافت اور فنون کی خصوصی لائبریری ہے جس میں دو لاکھ 50 ہزار سے زائد کتابیں رکھنے کی گنجائش ہوگی۔

کمپلیکس میں مجسمہ سازی کے لیے ایک ہال ہوگا،اس کے علاوہ فنکاروں کے لیے خصوصی ہال ’القبہ‘ کے نام سے بنایا جائے گا جو منفرد اور مثالی طرز تعمیر کا شاہکار ہوگا۔میوزیم اتھارٹی نے گزشتہ برس جولائی میں ڈاکٹر ہارٹ وگ فشر کو میوزیم آف ورلڈ کلچرز کا ڈائریکٹر تعینات کیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 19 مارچ 2019 کو ریاض کے رائل آرٹ کمپلیکس کا اعلان کیا تھا۔ولی عہد نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اس منصوبے کے خد و خال وضع کرنے کی ہدایات جاری کی جو فن و ثقافت کے لیے ایک روشن مینار کی مانند ہو۔وزارتِ ثقافت و کنگ سلمان پارک کے تعاون سے دارالحکومت ریاض کے عین قلب میں مئی 2022 کو پانچ لاکھ مربع میٹر اراضی پر منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا۔

کمپلیکس کا ڈیزائن ہسپانوی ماہر تعمیرات ریکارڈو بوفل نے سلماینہ فن تعمیر کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا ہے۔کنگ سلمان پارک پراجیکٹ مملکت کے وژن 2030 کے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔ یہ ریاض شہر کے لیے ایک ایسا سبزہ زار ثابت ہوگا جوآکسیجن کا کام دے گا۔یہ پارک 16 ملین مربع میٹر رقبے پر محیط ہے، اس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے پارکس میں کیا جائے گا،یہ ریاض کے شہریوں کے لیے مثالی زندگی کا منفرد تجربہ ہوگا۔