ریال میڈرڈ کاوینسئس جونیئر کے ساتھ نیا معاہدہ طے پاگیا،2032تک نمائندگی کریں گے
ریال میڈرڈ کاوینسئس جونیئر کے ساتھ نیا معاہدہ طے پاگیا،2032تک نمائندگی کریں گے

مزید خبریں
میڈرڈ۔7اگست (اے پی پی):ریال میڈرڈ نے اپنے برازیلی سٹار فارورڈ وینسئس جونیئر کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے ان کے ساتھ 6 سالہ نئے معاہدے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے جس کے تحت وہ 30 جون 2032تک کلب سے منسلک رہیں گے۔ ای ایس پی این کے مطابق مہینوں پر محیط مذاکرات اور تعطل کے بعد دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں پیش رفت ہوئی اور معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔
وینسئس جونیئر کے معاہدے کے آخری سال میں داخل ہونے پر انگلش کلب آرسنل کی جانب سے بھی شدید دلچسپی ظاہر کی گئی تھی جس کے بعد ریال میڈرڈ نے اپنی پیشکش میں بہتری لائی۔ معاہدے کی تجدید کے بعد 26 سالہ ونگر نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ برنابیو میں 8 سال کا عرصہ بہت کم تھا، اب مزید 6 سال اور ہمیشہ کے لیے۔ وینسئس جونیئر ہمیشہ سے ریال میڈرڈ کو اپنا پسندیدہ کلب قرار دیتے آئے ہیں اور اب معاہدے کا معاملہ طے پا جانے کے بعد وہ اور کلب لگاتار دو مشکل سیزنز کے بعد ایک بار پھر کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔








