وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان اور دیر میں فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مکہ مکرمہ۔7اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرأت اور قربانیوں پر فخر کرتی …

مکہ مکرمہ۔7اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرأت اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے، بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن’’ عزم استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی،حکومت اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں

مزید خبریں