"ریسکیو 1122 ایبٹ آباد مون سون بارشوں کے پیشِ نظر مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے اور ضلع بھر کے تمام حساس اور اہم مقامات پر ریسکیو اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔”
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد مون سون بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ،حساس مقامات پر اہلکار تعینات

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 03 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد مون سون بارشوں کے پیش نظرمکمل طور پر ہائی الرٹ ہے اور ضلع بھر کے تمام حساس اور اہم مقامات پر ریسکیو اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ایمرجنسی سے بروقت نمٹنے کے لیے ایمبولینسز،امدادی گاڑیاں اور تمام ضروری ریسکیو آلات ہمہ وقت تیار ہیں،ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ندی نالوں کے قریب جانے سے احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔








