ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی بروقت کارروائی، بانڈا سجلیاں کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بانڈا سجلیاں کے مقام پر جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق بانڈا سجلیاں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ایبٹ آباد۔ 13 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بانڈا سجلیاں کے مقام پر جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق بانڈا سجلیاں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور کوششوں سے آگ پر قابو پاتے ہوئے اسے مزید پھیلنے سے روک دیا، جس کے باعث قیمتی جنگلات، جنگلی حیات اور قریبی آبادی کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جنگلاتی علاقوں میں آگ سے بچاؤ کے اصولوں پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع 1122 پر دیں۔

مزید خبریں