ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریسکیو ہیڈکوارٹر سے خصوصی واک کا اہتمام

126
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

پشاور۔ 05 فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس ( ریسکیو1122) کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریسکیو ہیڈکوارٹر سے خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی حق خودارادیت پر قدغن لگانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیریوں کا استحصال اور غیر قانونی محاصرہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ بھارت طاقت کے نشے میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کررہاہے جبکہ ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیریوں کی آزادی کو کسی بھی صورت روکا نہیں جا سکتا کیونکہ آزادی کے لیے کشمیری عوام نے بڑی قربانیاں دیں ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور روز اول کی طرح آج پھر یہ عہد کرتے ہیں کہ پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر ریسکیو1122 اہلکاروں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم فضاؤں میں لہرائے اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔