ساہیوال۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہاکہ ساہیوال ریسکیو 1122 ساہیوال نے اکتوبر2024 میں 6909 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ریسکیو 1122 ساہیوال کواکتوبر2024کے دوران24485کالز موصول ہوئیں جن میں سے6909ایمرجنسی کالزتھیں جبکہ17576غیر متعلقہ کالز تھیں جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر6945مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ریسکیو1122 ساہیوال نے جن6909ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ1209، میڈیکل ایمرجنسیز4939، آگ لگنے کے واقعات50، کرائم کال147، ڈوبنے کے واقعات4اور560 متفرق واقعات شامل ہیں، 172لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ3697 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ اکتوبر میں 3917ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا3938مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 859مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔
ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحت اکتوبر کے مہینہ میں 218 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیاجن میں سے 61کو لاہور، 01فیصل آباد،01 گوجرانوالہ اور155کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیو 1122 ساہیوال کے عملہ کو سیلاب اور بارشوں میں بہترین کارگردگی پرشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ریسکیورزنے امدادی کاموں میں بھر پورحصہ لے کر ثابت کردیا کہ دن ہو یارات، اندھی ہو یا طوفان،زلزلہ ہوآگ،حادثہ ہو یا سانحہ ریسکیو 1122 کے جو ان اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے لوگوں کے زندگیوں اور املاک کو بچاتے رہیں گے۔