ریسکیو 1122 ساہیوال نے ستمبر2026 میں 9217 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا

ریسکیو 1122 ساہیوال نے ستمبر2026 میں 9217 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال ریسکیو 1122 ساہیوال کوستمبر 2026 کے دوران37544کالز موصول ہوئیں

چیچہ وطنی۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ساہیوال نے ستمبر2026 میں 9217 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال ریسکیو 1122 ساہیوال کوستمبر 2026 کے دوران37544کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے9217ایمرجنسی کالز تھیں۔جبکہ28327غیر متعلقہ کالز تھیں۔جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر9286مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو1122 ساہیوال نے جن9217ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈینٹ1157، میڈیکل ایمرجنسیز6841، آگ لگنے کے واقعات38، کرائم کال138، ڈوبنے کے واقعات06اور674 متفرق واقعات شامل ہیں. 180لوگ جاں بحق ہوئے۔ جبکہ5444 لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ ستمبر میں 5679ایمرجنسی پر بروقت رسپانس کیا5834مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے 1095مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ریسکیو 1122 ساہیوال نے پیشنٹ ٹرانسفر اور ریفرل سروس کے تحتستمبر کے مہینہ میں 305 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال شفٹ کیا۔جن میں سے 103کو لاہور اور202کو ڈویژن ساہیوال کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال عوام کی خدمت کے لیے دن رات سر گرم عمل ہے تمام ریسکیورز پورے جذبہ حب الوطنی سے اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر کریں۔ اور ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم رسپانس ٹائم میں سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچنے کی کوشش کریں.