ریسکیو 1122 شیخوپورہ کا جائزہ اجلاس ، ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

177
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

شیخوپورہ۔ 04 دسمبر (اے پی پی):انجینئر رانا اعجاز احمد کی زیر صدارت ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ریسکیو 1122 شیخوپورہ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح ماہ نومبر 2023 میں بھی جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی رہی۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ کو یکم نومبر 2023سے 30 نومبر 2023 تک مجموعی طور پر 19028 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے4922 ایمرجنسی کالز تھیں۔

ان میں 1375 روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس,2907 میڈیکل ایمرجینسیز،39 آگ لگنے کے واقعات، 145 کرائم کیس، 4 ڈوبنے کے واقعات اور 449 متفرق ایمرجنسیزتھیں۔ان تمام ایمرجینسیزمیں 8.45 منٹ اوسطاََ ریسپانس ٹائم برقرار رہا۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 5074 لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 1568 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ3363 افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا اور 143 افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے.

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 548 افراد کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کے لیے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جیسا کہ رات کو سوتے وقت گیس ہیٹر کا استعمال ہرگز نہ کریں،دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور سست رفتار گاڑیاں لائٹ یا ریفلیکٹر کا استعمال لازمی کریں۔