ریسکیو 1122 صوابی نے ماہ ستمبر میں 793 حادثات پر بروقت رسپانس اور 786 افراد کو ریسکیو کیا، رپورٹ

پشاور۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی نے ماہ ستمبر میں 793 حادثات پر بروقت رسپانس اور 786 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان کے مطابق ان حادثات میں ٹریفک 128 ,میڈیکل 611، آگ لگنےکے 8،گولی لگنے کے 26 ،ڈوبنے کے 2جبکہ دیگرنوعیت کے 18حادثات شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران مختلف حادثات میں بدقسمتی سے 30 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔ ریفرل ایمرجنسیز کےمتعلق انہوں …

پشاور۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی نے ماہ ستمبر میں 793 حادثات پر بروقت رسپانس اور 786 افراد کو ریسکیو کیا۔ترجمان کے مطابق ان حادثات میں ٹریفک 128 ,میڈیکل 611، آگ لگنےکے 8،گولی لگنے کے 26 ،ڈوبنے کے 2جبکہ دیگرنوعیت کے 18حادثات شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران مختلف حادثات میں بدقسمتی سے 30 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

ریفرل ایمرجنسیز کےمتعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ 235 افراد کوبہتر علاج معالجے کے لئےایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں منتقل کردیں گے ۔ترجمان کےمطابق ریسکیو 1122 صوابی نے ہمیشہ کی طرح گزشتہ ماہ بھی بروقت رسپانس اور عوامی خدمت کی روایت کو برقرار رکھا۔گزشتہ مہینے میں کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کالز کی تعداد 25,760 رہی جن میں سے 1,160 کالز ایمرجنسی نوعیت کی تھی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیرضروری کالز سے اجتناب کرے تاکہ ضروری کالز پر بروقت کارروائی ہوکر قیمتی انسانوں کو بچایا جاسکے ۔

مزید خبریں