ریسکیو 1122 مانسہرہ کا دریائے کنہار میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لئے آپریشن چوتھے روز میں داخل

مانسہرہ کے علاقے گھڑی حبیب اللہ کے قریب دریائے کنہار میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 مانسہرہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے

مانسہرہ۔ 09 جون (اے پی پی):مانسہرہ کے علاقے گھڑی حبیب اللہ کے قریب دریائے کنہار میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 مانسہرہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ریسکیو اور غوطہ خور ٹیموں نے دلولہ کے مقام سمیت دریا کے مختلف حصوں میں بچے کی تلاش کا عمل جاری رکھا،ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن بچے کے ورثا کی موجودگی میں جاری ہے،تاہم تاحال بچے کا سراغ نہیں مل سکا۔