ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں 254 افراد کو ریسکیو کیا

175
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 24 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران 262 میں سے 254 افراد کو ریسکیو کیا۔ ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 252جبکہ 6 شجاع آباد اور 4 جلالپورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 76 ہے۔ 71حادثات ملتان میں ، 2شجاع آباد اور 3جلال پور پیر والا میں پیش آئے ۔ 24گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 152 میڈیکل ایمر جنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 148میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں، 3 شجاع آباد اور ایک جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئی۔