ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 472 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں 461 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔
ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں 461 افراد کو سروسز فراہم کیں،ترجمان
ملتان۔ 30 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 472 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں 461 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ریسکیو ترجمان کے مطابق رپورٹ ہونے والی ایمرجنسیز میں 440 واقعات ملتان شہر، 24 شجاع آباد جبکہ 8 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 77 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 71 ملتان، 5 شجاع آباد اور ایک جلال پور پیر والا میں پیش آیا۔ اسی طرح 283 میڈیکل ایمرجنسیز پر رسپانس کیا گیا، جن میں 273 ملتان میں ، 6 شجاع آباد اور 4 جلال پور پیر والا میں پیش آئیں۔ریسکیو 1122 کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16 فال انسیڈنٹس، 3 فائر ایمرجنسیز، 11 کرائم انسیڈنٹس اور 7 اموات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ریسکیو 1122 نے کارروائی کے دوران 185 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ مجموعی طور پر 461 افراد کو بروقت ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی۔









