ریسکیو 1122نوشہرہ نے رشکئی کلینجر کے مقام پر کریانہ و سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ پر قابو پالیا ۔ ترجمان ریسکیو1122 نوشہرہ کے مطابق رشکئی کلینجر کے مقام پرعابد نامی شخص کی کریانہ و سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو سٹیشن 88 رشکئی سے فائر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ …
ریسکیو 1122 نوشہرہ نے کریانہ و سلنڈر کی دکان میں لگی آگ پرقابوپالیا

مزید خبریں
پشاور۔ 25 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122نوشہرہ نے رشکئی کلینجر کے مقام پر کریانہ و سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ پر قابو پالیا ۔ ترجمان ریسکیو1122 نوشہرہ کے مطابق رشکئی کلینجر کے مقام پرعابد نامی شخص کی کریانہ و سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو سٹیشن 88 رشکئی سے فائر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ طریقے سے 30 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا اور آگ کی لپیٹ سے قریبی دکانوں کو بھی محفوظ رکھا۔








