ملتان۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران327ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر312 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملتان شہر میں 311، شجاع آباد میں10اور جلال پور پیر والا میں 6 ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد72ہے،ملتان شہر میں 70جبکہ شجاع آباد میں اور جلال پور پیر والا میں ایک ،ایک حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 204میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 194،شجاع آباد میں نو اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔10 کرائم اور28متفرق ایمرجینسیزپرریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 312افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 294، شجاع آباد میں گیارہ اور جلال پور پیر والا میں 7 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔