ریسکیو 1122 پشاور کے مختلف اسٹیشنز کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی کے لیے 6 رکنی انٹرنل مانیٹرنگ ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ترجمان ریسکیو1122پشاور کے مطابق اس انٹرنل مانیٹرنگ ٹیم کی سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جس کے بعد مانیٹرنگ ٹیم کے رکن اسسٹنٹ عثمان نے ریسکیو اسٹیشن 66 یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا۔
ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے 6 رکنی انٹرنل مانیٹرنگ ٹیم تعینات ، روزانہ اسٹیشنز کی نگرانی کرے گی
پشاور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 پشاور کے مختلف اسٹیشنز کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی کے لیے 6 رکنی انٹرنل مانیٹرنگ ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ترجمان ریسکیو1122پشاور کے مطابق اس انٹرنل مانیٹرنگ ٹیم کی سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جس کے بعد مانیٹرنگ ٹیم کے رکن اسسٹنٹ عثمان نے ریسکیو اسٹیشن 66 یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا۔
دورہ کے دوران اسٹیشن کی صفائی، تمام ضروری ریسکیو ایکوپمنٹ، فائر وہیکل میں موجود فائر فائٹنگ آلات، ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی وہیکلز کی حالت، ضروری سامان کی دستیابی اور آلات کے فعال ہونے کی جانچ کی گئی۔اس کے علاوہ اسٹیشن کی مجموعی ضروریات اور کسی بھی کمی یا خرابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دورہ کے بعد مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور کو جمع کروا دی گئی۔انٹرنل مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے ضلع پشاور کے مختلف ریسکیو اسٹیشنز کے روزانہ دورے جاری رہیں گے تاکہ تمام اسٹیشنز، ایمرجنسی وہیکلز اور ریسکیو آلات کو ہمہ وقت فعال اورایمرجنسی کے لیے تیار رکھا جا سکے۔








