ریسکیو 1122 پشاور کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 پشاور نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان ریسکیو1122پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں مختلف نوعیت کی مجموعی طور پر 4,139 ایمرجنسیز پر بروقت اور مؤثر رسپانس فراہم کرتے ہوئے 3,788 متاثرین کو ریسکیو کیاگیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کے مطابق گزشتہ ماہ میڈیکل کے 3614، ٹریفک کے 333، آتشزدگی کے 52 اور34 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔

پشاور۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 پشاور نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان ریسکیو1122پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں مختلف نوعیت کی مجموعی طور پر 4,139 ایمرجنسیز پر بروقت اور مؤثر رسپانس فراہم کرتے ہوئے 3,788 متاثرین کو ریسکیو کیاگیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کے مطابق گزشتہ ماہ میڈیکل کے 3614، ٹریفک کے 333، آتشزدگی کے 52 اور34 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔

اس کے علاوہ فائرآرم وتشدد کے 56، دھماکہ وکوکر بلاسٹ کے3، عمارت منہدم یا جزوی طور پر منہدم ہونے کے5 اور ڈوبنے کے2 واقعات پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بھی خدمات فراہم کیں جبکہ ان ایمرجنسیز کے دوران 56 افراد جانبر نہ ہو سکے۔ریفرل سروس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 40 ریفرل ایمرجنسیز پر خدمات فراہم کی گئیں، جن کے تحت ایسے مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا ،

جہاں مریضوں کو بہتر اور مزیدمؤثر علاج کی ضرورت تھی تاکہ انہیں مناسب طبی سہولیات والے ہسپتال تک بحفاظت پہنچایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 پشاور کی جانب سے شہریوں کو بنیادی زندگی بچانے، فائر سیفٹی اور دیگر حفاظتی امور سے متعلق تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و نجی ادارے اور دیگر شعبے شامل ہیں۔