ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے اگست 2026 کے دوران 18760 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے یکم اگست سے 31 اگست 2026 کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 18760 ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس فراہم کیا۔ریسکیو 1122تر جمان کے مطابق ریسکیو1122 نے اگست کے دوران 15038 میڈیکل، 2126 روڈ ٹریفک حادثات، 769 ڈوبنے، 497 دیگر ایمرجنسیز، 415 آتشزدگی، 270 جرائم، 96 دیواریں و چھتیں منہدم، 28 مائنز حادثات، 17 چھوٹے بڑے بشمول سلنڈر دھماکے اور دیگر ہنگامی واقعات میں ریسکیو خدمات …

پشاور۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے یکم اگست سے 31 اگست 2026 کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 18760 ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس فراہم کیا۔ریسکیو 1122تر جمان کے مطابق ریسکیو1122 نے اگست کے دوران 15038 میڈیکل، 2126 روڈ ٹریفک حادثات، 769 ڈوبنے، 497 دیگر ایمرجنسیز، 415 آتشزدگی، 270 جرائم، 96 دیواریں و چھتیں منہدم، 28 مائنز حادثات، 17 چھوٹے بڑے بشمول سلنڈر دھماکے اور دیگر ہنگامی واقعات میں ریسکیو خدمات فراہم کیں گئیں۔

ریسکیو1122 نے ان ایمرجنسیز کے دوران 22947 مریضوں کو طبی امداد فراہم کیں جبکہ محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ متعدد حادثات میں ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو کیا۔ایمرجنسیز کی تفصیلات میں پشاور میں 3989، مردان میں 2672، نوشہرہ میں 1477، سوات میں 1135، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1003، صوابی میں 966، لکی مروت میں 847 اور بنوں میں 760 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں۔اسی طرح ایبٹ آباد میں 574، چارسدہ میں 459، کوہاٹ میں 393، ملاکنڈ میں 398، باجوڑ میں 362،

خیبر میں 338، ہری پور میں 292، مانسہرہ میں 295، چترال لوئر میں 277، شانگلہ میں 278، بونیر میں 270، کرک میں 224، اپر دیر میں 228، کرم میں 219، مہمند میں 381 اور دیگر اضلاع میں بھی ریسکیو 1122 نے مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں خدمات انجام دیں۔ریسکیو1122 خیبرپختونخوا کے اہلکاروں نے ماہ اگست کے دوران طبی امداد، ٹریفک حادثات، آگ لگنے، ڈوبنے، عمارتیں منہدم ہونے، تشدد اور دیگر ہنگامی حالات میں عوام کو فوری اور پیشہ ورانہ ریسکیو خدمات فراہم کیں۔ریسکیو1122 خیبرپختونخوا شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں اور ایمرجنسی کے دوران ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔