ریس کورس کی حدود میں ڈکیتی و قتل کی واردات میں ملوث 4ملزمان فائرنگ سے ہلاک

110
Firing

راولپنڈی۔12جنوری (اے پی پی):تھانہ ریس کورس کی حدود میں ڈکیتی وقتل کی واردات میں ملوث4ملزمان فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق برطانیہ پلٹ شہری کے ڈکیتی کے دوران قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے دوران 4 ڈکیت ہلاک ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ساجد عرف گٹو، حسن، محمد علی عرف ببیو اور وسیم کے نام سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے تصرف محمود کا لیپ ٹاپ، بیگ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان سے پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوئے۔

ملزمان نے ریس کورس کے علاقہ میں برطانیہ سے واپسی پر شہری تصرف محمود کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ گینگ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے، ملزمان نے بیرون ملک کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی، ملزمان ایئرپورٹ پر ریکی کرتے اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے

،گینگ مختلف اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور چالان تھا، ملزمان کو قبل ازیں بھی تھانہ کینٹ کے علاقے سے گرفتار کر کے چالان کیا گیا تھا۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔