اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایم ایل 1پراجیکٹ کی فزیبلیٹی تیار کر لی گئی ہے اور ریلوے سسٹم کی بہتری کے لئے 9 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجو دہ حکومت نے تمام صوبوں کے لئے اقتصادی زونز قائم …
ریلوے سسٹم کی بہتری کے لئے 9 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے’ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایم ایل 1پراجیکٹ کی فزیبلیٹی تیار کر لی گئی ہے اور ریلوے سسٹم کی بہتری کے لئے 9 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے ۔پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجو دہ حکومت نے تمام صوبوں کے لئے اقتصادی زونز قائم کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے سماجی تحفظ کی ڈویژن کام کر رہی ہے اور غریب اور مستحق خاندانوں کے احساس پروگرام کے لئے 192 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے کامیاب جوان پراجیکٹ کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ سکل ایجوکیشن کے لئے 30 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جس سے پانچ لاکھ افرادکو فائدہ ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی استحکام کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو مستحکم بنانا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ہے ۔








