اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ریلوے کے نظام کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے کے حوالے سے جامع حکمت اپنانے پر غور کر رہی ہے۔ خصوصاً کاشغر، چین سے مزار شریف، افغانستان تک ریلوے کے نظام کو منظم کرنے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے اور اس ریلوے لائن کو حویلیاں خیبر پختونخواہ سے چین کے …
ریلوے لائن کو حویلیاں سے کاشغر تک منسلک کرنے کا منصو بہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے ریلوے کے نظام کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے کے حوالے سے جامع حکمت اپنانے پر غور کر رہی ہے۔ خصوصاً کاشغر، چین سے مزار شریف، افغانستان تک ریلوے کے نظام کو منظم کرنے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے اور اس ریلوے لائن کو حویلیاں خیبر پختونخواہ سے چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر سے منسلک کیا جائے گا۔ اسی طرح سی پیک منصوبہ کو سینٹرل ایشیاء سے جوڑنے اور خطے میں ربط سازی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ریلوے لائن کو کابل اور اس کے بعد مزار شریف افغانستان سے ملانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ خطے میں رابطہ سازی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے گوادر پورٹ کو پورے ملک سے جوڑنے خصوصاًجیکب آباد اور کوئٹہ کو بازیمہ کے ذریعے گوادر سے ملانے کے لئے 5ـ 4ارب ڈالر کی لاگت سے ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ وزارت ریلوے میں سی پیک پراجیکٹ کے حکام کے مطابق کہ ایم ایل ون منصوبہ کو وسعت دے کر کراچی کو پشاور اور ٹیکسلا کو حویلیاں سے جوڑنے سے ترقی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا جس سے ٹیلی کمیونکیشن سسٹم کے فروغ کے علاوہ سامانِ تجارت کی نقل و حمل میں بھی آسانیاں پیدا ہونگی۔اسی طرح اس منصوبے کی وسعت سے کراچی سے لاہور کے سفر کے 18گھنٹے کے دورانیہ میں کمی واقع ہوکر صرف 10 گھنٹے میں مکمل ہوگا۔








